لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ خابہ کعبہ میں طواف کی اجازت کے بعددنیا میں اللہ کی رحمت غالب آئیگی(انشاء اللہ)۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں حضورنبی کریم ؐ پر درودوسلام پڑھا جائیگا وہاں سے کروناوائرس کا خاتمہ ہوجائے گااور وہاں پر اللہ کی رحمت سے ہر قسم کی آفات و بلیات کا خاتمہ ہو گا۔ عوام الناس کو چاہیے کہ نماز کی پابندی کریں اورحرام رزق کھانا ترک کردیں، سودی لین دین، جھوٹ اور بہتان جیسی بنیادی برائیوں سے معافی مانگ کر اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حیبیب حضرت محمد مصطفی ﷺ کی طرف صدق دل سے رجوع کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ آفات سے محفوظ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ انبیاء اکرام ؐ، اصحابہ اکرام ؐ اور اولیا ء اللہ کی گستاخی سے سچے دل توبہ کریں اور غیراسلامی اور غیر شرعی رسومات کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو شریعت محمد یؐ کے عین مطابق گزارنے کیلئے کاربند ہوجائیں۔حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں روزانہ کی بنیاد پر درودوسلام کے نذرانے پیش کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد پاکستان سے کرونا وائرس کا خاتمہ ہوجائیگا۔ انہوں نے کرونا وائرس کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔