لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری
Posted on April 4, 2020 By Majid Khan کاروبار, کراچی
Pakistan Stock Exchange
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان آج بھی جاری رہا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 31 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ہنڈریڈ انڈیکس آج 839 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 31 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ 4 دن میں 100 انڈیکس میں 3 ہزار 598 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاجاچکا ہے۔
جمعے کے روز 18 کروڑ 64 لاکھ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جس کی مالیت 8 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com