ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 574 تک پہنچ گئی
Posted on April 6, 2020 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Corona virus in Turkey
ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 574 ہو گئی ہے۔
حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 73 جانوں کے نقصان کے بعد اموات کی کُل تعداد 574 ہو گئی ہے۔
اسی دورانیے میں 20 ہزار 65 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 3 ہزار 135 کے ٹیسٹ پازیٹو نکلے ہیں۔
صحت مندی کے بعد ہسپتال سے فارغ کئے جانے والے 256 افراد کے ساتھ صحت مند ہونے والے افراد کی کُل تعداد ایک ہزار 42 ہو گئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com