پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع

Lockdown

Lockdown

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب حکومت نے بھی کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کر دی۔

پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق لاک ڈاؤن 14 اپریل کی شام 5 بجے تک ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لیے 24 مارچ سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جو 7 اپریل کو ختم ہونا تھا۔

پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 15 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1400 سےتجاوز کرگئی ہے۔