لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) لیبیا کے سابق وزیر اعظم محمود جبریل کورونا کا نشانہ بن گئے۔ مصری میڈیا میں جگہ پانے والی خبر کے مطابق محمود جبریل کو 27 مارچ کے روز کووڈ۔19 کی تشخیص کے بعد قاہرہ میں زیرِ علاج لے لیا گیا تھا۔ جہاں پر وہ کل اس مہلک مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار بیٹھے۔
ایران میں ایک دن میں مزید 136 ہلاکتوں سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 739 تک جا پہنچی ہے۔
45 جانی نقصان ہونے والے روس میں تین گرجا گھروں کے پادریوں میں کورونا کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر مذہبی رسومات میں شرکت کرنے والوں کو آئسولیشن میں رکھے جانے کی ضرورت کا اعلان کیا گیا ہے، اس ملک میں 24 گھنٹوں میں مزید 954 افراد میں وائرس کی نشاندہی ہونے سے مجموعی مریضوں کی تعداد 6 ہزار 343 ہوگئی ہے۔
کووڈ ۔19 سے متاثرہ بعض ممالک میں مریضوں کی تعداد کچھ یوں ہے: سعودی عرب2 ہزار 402، متحدہ عرب امارات 789، اردن 345، فلسطین 234 اور مراکش 1 ہزار 21۔
جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 104 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 570 ہو گئی ہے۔
سری لنکا میں عام وبا کے باعث 6 بڑے شہروں میں دو ہفتے پر محیط لاک ڈاون کے عمل درآمد میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اسرائیل میں کورونا سے 51 ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں تو اس ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 8 ہزار 611 ہو گئی ہے۔
بھارت میں ایک ٹرین کو کورونا کے مریضوں کے لیے ایک قرنطینہ مرکز کی ماہیت دے دی گئی۔ اس ٹرین میں عوام کو ہر طرح کا طبی سامان فراہم کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
خطہ افریقہ میں 24 گھنٹوں کے اندر مزید 54 اموات کی اطلاعات ہیں تو اس طرح خطے میں اموات کیکل تعداد 414 ہو گئی ہے۔ براعظم افریقہ کے 51 ممالک میں پھیلنے والے وائرس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 536 سے 9 ہزار 198 تک ہو گئی ہے۔ جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 813 ہے۔