امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) پوری دنیا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 19 لاکھ 14 ہزار 540 ٹیسٹ امریکا میں کیے جاچکے ہیں، جن میں سے 3 لاکھ 67 ہزار 629 شہریوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور ان میں سے 10ہزار 941 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک اس وبا سے 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیویارک میں اسکولوں کی بندش میں مزید تین ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔
امریکا میں 19ہزار 810 کورونا وائرس کے مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 8 ہزار 983 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
امریکا کے بعد کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے والا ملک جرمنی ہے جہاں 9 لاکھ 18 ہزار 460 افراد کے یہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ان میں سے ایک لاکھ 3 ہزار 375 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
امریکہ دنیا کا تیسرا ملک ہے جہاں کرونا وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہوئی ہے۔
امریکی حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کے اعتبار سے یہ سنگین ہفتہ ہے جو اب تک اپنے عروج کو نہیں پہنچا ہے۔ اس لیے شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔
امریکہ میں اب تک 19 لاکھ افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں جن میں سے ساڑھے تین لاکھ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔