گلوکار احمد رشدی کو ہم سے بچھڑے 37 برس بیت گئے

 Ahmed Rushdi

Ahmed Rushdi

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ورسٹائل گلوکار احمد رشدی کو ہم سے بچھڑے 37 برس بیت گئے۔

احمد رشدی نے 70ء اور 80ء کی دہائی میں بننے والی فلموں میں اپنی مسحورکن آواز کے ذریعے شائقین موسیقی کی سماعتوں میں رس گھولے اور عمدہ نغمات کی بدولت تین دہائیوں تک فلمی صنعت پر چھائے رہے۔

شوخ و چنچل اور مزاحیہ گیتوں میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔