نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، نوجوان لڑکی شدید زخمی

Indian Army

Indian Army

نکیال (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف وزری کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 لڑکیوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے باعث 18 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے موہرہ گاؤں پر توپ خانے سے گولہ باری کی، گزشتہ 24 گھنٹے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 لڑکیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو علاقے سے نکال کر قریب کے صحت مراکز میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج رواں برس اب تک 700 سے زائد بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر چکی ہے۔