کراچی میں شہریوں پر تشدد کرنے والے 6 پولیس اہلکار معطل

Police

Police

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس نے عوام کو اکسانے والے افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ واقعہ میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

دوسری جانب گلشن اقبال میں شہریوں کو مشتبہ کورونا مریض ظاہر کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے والے شہری کو پولیس نے دھر لیا۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں پر تشدد کرنے والے 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نفری لاک ڈاؤن کی پابندی کرانے کے لیے گشت پر تھی اور اس دوران دکانداروں اور عوام کو وہاں پر کچھ افراد نے اکسایا جس پر شہریوں نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔