لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گلوکار سلمان احمد کی طبیعت سنبھلنے لگی، کچھ روز پہلے سلمان احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا، طبیعت خراب ہونے پر انہوں نے ٹیسٹ کروایا تھا۔
سلمان احمد کے مطابق انکے پیاروں اور مداحوں کی دعاؤں نے اپنا اثر دکھایا اور اللہ کے فضل سے کافی بہتر محسوس کرنے لگا ہوں، سلمان احمد نے بتایا کہ گھر میں بیٹھنا خاصا مشکل کام ہے مگر وقت کی ضرورت ہے کہ ہم گھر میں خود کو محفوظ رکھیں، انہوں نے کہا گھر میں رہ کر ورزش کی ، کھجور، شہد، انجیر اور دار چینی کا استعمال کیا۔