کورونا 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 19 لاکھ سے زائد متاثرین

Coronavirus Patient

Coronavirus Patient

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی جان لیوا وبا نے دنیا بھر میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد انسانوں کو لقمہ اجل بنا دیا جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ چھبیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔

کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پنجے گاڑ چکا ہے، دنیا بھر میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کرگئی، دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات1 لاکھ 19 ہزار 692 ہوگئیں جبکہ 4 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کوویڈ 19 کی مہلک ترین وبا نے 20 ہزار 465 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جبکہ 1 لاکھ 59 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکی ہے۔

امریکہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 640 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
اسپین وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا جہاں اب تک 17 ہزار 756 انسانی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔
فرانس میں وائرس نے 14 ہزار 967 جانیں نگل لیں اور 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ برطانیہ میں اموات کی تعداد گیارہ ہزار سے بڑھ گئی اور مریضوں کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

جرمنی میں کورونا وائرس سے 3194 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد مریض ہیں، کرونا وائرس نے بیلجیئم میں 3909 ہلاک اور 22 ہزار متاثر، سوئٹزرلینڈ میں 1138 برازیل میں بھی 1355 ہلاک تیرہ ہزار سے زائد لوگ مریض ہیں، سوئیڈن میں 919، پرتگال میں 535، کینیڈا میں 780، انڈونیشیا میں 399، آسٹریا میں 368، نیدرلینڈز میں 2823 افراد ہلاک 26 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ بھارت میں 358 افراد کو ہلاک جبکہ 10ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
وائرس نے ایکواڈور میں 355 افراد کو، ڈنمارک میں 203، جنوبی کوریا میں 200، رومانیہ میں 197 ہلاک کیا ہے۔