اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلامی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال سے مقابلے کیلیے پاکستان کومعاونت کی یقین دہانی کرا دی۔
اسلامی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے پاکستان سمیت دیگررکن ممالک کو مختصر، درمیانے اور طویل عرصے میں وبائی اثرات سے محفوظ رکھنے اور بحالی کیلئے 2.3 ارب ڈالر کے اسٹرٹیجک رسپانس پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔
انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کو تیل اورایل این جی کی درآمد کیلئے500 ملین ڈالراوراثرات سے نمٹنے کیلیے 150 ملین ڈالر کی امداد کوحتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔