وائٹ ہاؤس (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کی کشتیوں اور امریکی بحری جہازوں کے درمیان خلیج عرب میں مڈ بھیڑ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُنہوں نے امریکی بحریہ کو حکم دیا ہے کہ اگر ایرانی کشتیاں امریکی بحری جہازوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کریں تو انہیں تباہ کردیں۔
یہ بات پاسداران انقلاب کی جانب سے فوجی سیٹلائٹ کے اجرا کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی ہے۔ ماہرین نے اسے ایک خفیہ خلائی پروگرام قرار دیا ہے۔
اگرچہ “نور” کے نام سے موسوم سیٹلائٹ لانچ کی کامیابی کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران کا نام نہاد خلائی پروگرام بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کی کوشش ہے جس پر سنہ 2018ء سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی عاید کر رکھی ہے۔
امریکی بحریہ نے گذشتہ بدھ کو اعلان کیا تھا کہ خلیج عرب میں بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی کشتیوں کے اقدامات “خطرناک اور اشتعال انگیز” ہیں۔ ایک بیان میں 11 ایرانی کشتیوں نے امریکی بحری جہازوں کے قریب آنے کی کوشش کی تھی۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ایرانی کشیتاں امریکی جہازوں کے 10 گز کے فاصلے پر قریب آگئیں۔