اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 253 ہو گئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11940 تک جا پہنچی ہے۔
253 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 89 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ سندھ میں 75 ، پنجاب میں 73، بلوچستان میں 10 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔
آج کے کیسز کی صورتحال آج بروز ہفتہ ملک بھر سے اب تک کورونا وائرس کے مزید 204 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں پنجاب سے 195 کیسز 5 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب پنجاب سے آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 195 کیسز اور 5 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔
پورٹل کے مطابق نئے کیسز اور ہلاکتوں کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 5046 اور اموات 73 ہوگئی ہیں۔
پنجاب میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 925 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 223 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سندھ صوبے میں جمعہ کو کورونا کے مزید 274 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
سندھ میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 3945 ہوگئی ہے جب کہ 75 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 772 ہوگئی ہے۔
بلوچستان بلوچستان میں جمعہ کو کورونا کے 49 کیسز سامنے آئے جب کہ 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی۔
صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 656 اور ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا خیبر پختونخوا میں جمعے کو 167 نئے کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 89 تک پہنچ گئی جب کہ مجموعی کیسز 1708 ہوگئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں اب تک 477 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان گلگت بلتستان میں جمعے کو 7 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 307 ہوگئی جب کہ اب تک 213 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 91 ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے۔
گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آزاد کشمیر آزاد کشمیر میں جمعہ کو کو کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم جمعرات کو کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق آزاد کشمیر کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے کی۔
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال
’پاکستان میں جولائی تک کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ ہوسکتی ہے‘ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گھیبریوسس نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مزید مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
ملک گیر جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی گئی۔
کورونا کے حوالے سے 15 دن اہم ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے آئندہ 15 روز بہت اہم ہیں لہذا عوام گھروں میں رہیں اور اسے ہی عبادت گاہ بنا لیں۔
خواتین ڈاکٹرز عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے روپڑیں کرونا وائرس کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں خواتین ڈاکٹرز عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے روپڑیں۔
رمضان سے مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر مؤخر ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی یکم رمضان سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ہے۔
سرحدیں 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ وزارت داخلہ نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع سول ایوی ایشن نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔
کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلیے گائیڈ لائنز عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تدفین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں جس میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تدفین میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔
گائیڈ لائنز کے مطابق خاندان کے افراد اور دوست ایک میٹر کے فاصلے سے جنازے کو دیکھ سکتے ہیں لیکن لاش کو ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی چوم سکتے ہیں۔