جنیوا (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت “ڈبلیو ایچ او” کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اڈاھانم گبریسوس نے ایک بار باور کرایا ہے کہ کرونا کی وبا ختم ہونے لمبا عرصہ لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی وبا جلدی سے ختم ہونے والی نہیں۔ دنیا کو اس کا دیر تک مقابلہ کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔
جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ ملیریا کے خلاف جنگ کرونا کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو عالمی ادارہ صحت کی بات مان لینی چاہیے تھی۔ ہم نے جنوری کے آخر سے ہی کرونا وائرس سے متعلق انتباہ کرتے ہوئے اس کے انسداد کے لیے اقدامات پر زور دیا تھا مگر عالمی ادارہ صحت ممالک کو اپنی سفارشات پر عمل درآمد کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔
ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو عالمی ادارہ صحت کے مشورے پر دھیان دینا چاہیے تھا۔ ہم نے وبا کے خطرے کے پیش نظر عالمی ہنگامی صورتحال کا اعلان 30 جنوری کو کیا تھا ۔ اس وقت چین سے باہر کرونا سے صرف 82 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اس وقت ہماری بات مان لی جاتی تو آج یہ المیہ نہ ہوتا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ کرونا کی بیماری کی وجہ سے کئی دوسری امراض کے علاج میں بھی مشکل پیش آسکتی ہے۔