کرونا سے ہلاکتیں، برطانیہ 27 ہزار اموات کے ساتھ دوسرا بڑا یورپی ملک بن گیا

Coronavirus

Coronavirus

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران برطانیہ میں کل بدھ کو مزید 765 نئی اموات ریکارڈ کیں گئیں جس کے بعد برطانیہ میں مجموعی تعداد 26،097 ہوگئی ہے۔ اس طرح کرونا سے ہلاکتوں کے اعتبار سے برطانیہ اٹلی کے بعد دووسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

امریکا میں وبا کے مرکز نیو یارک میں گذشتہ روز 330 نئی اموات کا اعلان کیا گیا ہے۔

پیرس میں فرانسیسی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 427 ہوگئی جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 24087 ہو گئی ہیں۔ اسپتالوں اور انتہائی نگہداشت مراکز میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آتی جارہی ہے۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے مقابلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں منگل کے مقابلہ میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسپتالوں میں زیر علاج افراد کی تعداد گذشتہ منگل کو 27،484 سے کم ہو کر 26،834 رہ گئی ہے جب کہ انتہائی نگہداشت والے یونٹوں میں مریضوں کی تعداد 4387 سے کم ہوکر 4207 رہ گئی ہے۔

کرونا پھیلنے کے بعد اب تک 193 ممالک اور خطوں میں 31 لاکھ 4 ہزار 330 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 8 لاکھ 59 ہزار مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ چین میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد اب تک پوری دنیا میں اس سے ہونےوالی ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ 17 ہزار 439 ہوگئی ہے۔

کرونا سے ہلاکتوں میں پہلا نمبر امریکا کا ہے جہاں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 58 ہزار 355 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکامیں متاثرین کی تعداد ایک ملین 12 ہزار ہوگئی ہے۔ ایک لاکھ 15 ہزار 936 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھرمیں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں پہلے نمبر پرامریکا اور دوسرے پر اٹلی ہے۔ اٹلی میں کرونا سے 27 ہزار 359 افراد ہلاک اور دو لاکھ 15 ہزار پانچ افراد کے بیمار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ تیسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں 23 ہزار 678 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 68 ہزار 935 افراد اس وبا کا شکار ہوئے ہیں۔