گورنر سندھ سے ملاقات کرنیوالے 26 افسران کو محدود کر کے ٹیسٹ کرنے کی ہدایت

Meeting

Meeting

سندھ (اصل میڈیا ڈیسک) مٹیاری انتظامیہ نے گورنر سندھ سے ملاقات کرنے والے 26 افسران کو کورونا کے شبے میں محدود کرکے ان کے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

ایڈیشنل کمشنر ٹو مٹیاری کی جانب سے 22 اپریل کو گورنر سندھ سے ملنے والے ضلع مٹیاری کے 26 افسران اور ان کے عملے کو محدود اور کورونا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔

متاثرہ افسران میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری ، ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو، ڈی ایچ او مٹیاری، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انچارج سمیت ضلع مٹیاری کی تینوں تحصیلوں ہالہ، نیو سعیدآباد، مٹیاری کے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار بھی شامل ہیں ۔