شمالی کوریا (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان عوام کے سامنے آگئے جس کے بعد ان کی صحت اور ہلاکت کے حوالے سے زیر گردش تمام تر قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔
جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان تین ہفتوں میں پہلی بار عوام کے سامنے آئے اور انھیں کھاد فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں فیتا کاٹتے دکھایا گیا ہے۔
کورین ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان نے جمعہ کے روز تقریب میں شرکت کی تھی، کم کو دیکھ کر شرکاء خوشی سے جھوم اٹھے۔
خیال رہے کہ کم جونگ ان 11 اپریل کو ہونے والے پارٹی اجلاس کے بعد سے منظر عام سے غائب تھے جس کے باعث ان کی خراب صحت اور ان کی ہلاکت سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔