یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن کی تعزگورنری میں انتظامیہ نے کل ہفتے سے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈائون کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تعز کے گورنر نے بتایا کہ کل ہفتے سے گورنری میں کرونا کے خطرے کے پیش نظر بازار اور سڑکوں پر ٹریفک بند کردی گئی ہے۔
قبل ازیں تعز میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز گورنری میں کرونا ایک اور مریض چل بسا تھا جس کے بعد تعز میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی تھی۔ اس گورنری میں مجموعی طور اب تک 7 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ادھر امدادای ادارے ‘کیر’ کی جانب سے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی طرف سے مئی میں شہریوں میں راشن کی تقسیم کا عمل روک دیا گیا ہے۔
ایک بیان میں ‘کیر’ کا کہنا تھا کہ کل ہفتے کے روز تعز کے المظفر اور القاہرہ ڈاریکٹوریٹ میں شہریوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا تھا مگر باقی علاقوں میں کرونا کے خطرے کے پیش نظر مزید امدادی آپریشن روک دیا گیا ہے۔