محنت کش کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کا حامل ہوتا ہے، تحریک انصاف لیبر ونگ

PTI Karachi

PTI Karachi

کراچی : پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے نائب صدر گل نمروز خان نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے مزدوروں اور محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور وہ طبقہ ہے جو کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کا حامل ہوتاہے ، محنت کش طبقہ کو سہولیات اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بنا کوئی بھی معاشرہ تعمیراتی شعبے میں ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا، بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں مزدوروں کو وہ سہولیات یا حقوق حاصل نہیں ہیں جن کے وہ حقدار ہیں ، کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں مزدور ، دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، فیکٹریاں ، کارخانے ، تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں مزدوروں کے بنا کوئی بھی کام ممکن نہیں ہے، مزدور کام کریگا تو فیکٹریاں اور کارخانے چلیں گے جس سے ملک ترقی کریگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی سے ملاقات کے دوران کیا ، گل نمروز خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو مزدورں کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مزدوروں کے لیئے خاص پیکج کا اعلان کیا ہے، حکومت پاکستان نے مزدوروں کو ریلیف دینے کے لیئے 75ارب کا پیکج دیا، احسا س پروگرام کے تحت موجودہ صورتحال سے مشکلات کا شکار ہونے والے مزدوروں اور غریبوں کی مالی امداد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مزدوروں کے حقوق اور ان کی خوشحالی کے لیے تمام حکومتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا کیونکہ مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کو تحفط فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری کا شف نظامی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مزدوروں کے حقوق اور ان کی ترقی کے لیئے دن رات کوشاں ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مزدوروں کے لیئے 200ارب کا ریلیف دیا، وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کو ریلیف پیکج دیا ، تعمیرات کے شعبے کو کھولا تا کہ مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کو روزگارمل سکے، مزدوروں کے عالمی دن کا مقصد مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنا اور ان کو آگاہی دینا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مزدوروں اور غریبوں کے حقوق کے لیئے دن رات کام کر رہی ہے۔