کراچی میں کورونا سے متاثرہ پہلا پولیس اہلکار شہید

Policeman

Policeman

سندھ (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کا پہلا پولیس اہلکار کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کچھ روز قبل ایس ایس پی سٹی آفس میں اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو اس دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انور سمیت کچھ اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ٹیسٹ نتائج مثبت آنے کے بعد اے ایس آئی انور سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے تاہم گزشتہ روز ان کا انتقال ہو گیا جس کے بعد ان کی تدفین بلدیہ ٹاؤن میں واقع قبرستان میں کردی گئی۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی انور ایس ایس پی سٹی آفس میں وائرلیس آپریٹر تعینات تھے اور ڈاکس میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں مقیم تھے۔