کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کی ابتدائی3 سہ ماہیوں میں 2.51فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 سے لیکر مارچ 2020 کے اختتام تک امریکا کو 3.021 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.52 فیصد زیادہ ہے۔اس عرصہ میں دیگرممالک کو پاکستانی برآمدات میں 0.41 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
جاری مالی سال کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 17.86ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا ہے۔اعداد وشمارکے مطابق مالی سال کے ابتدائی 9ماہ میں امریکا کو 1.665ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.76فیصد زیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 9ماہ میں امریکا سے 1.589ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔