کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سے سب سے زیادہ 327 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ صوبے بھر سے 9 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمزید 3671 ٹیسٹ کیےگئے جس کے بعد اب تک72 ہزار 544 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج کورونا کے مزید 451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 9 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 8640 اور ہلاکتیں 157 ہوگئی ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 451 نئے کیسز میں 327کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جہاں ضلع وسطی میں 68 ، شرقی 74 ، ملیر 26، جنوبی 87، کورنگی 25 اور غربی میں 47 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ کے دیگر اضلاع میں شکارپور میں 24، سکھر 19، شہید بینظیر آباد 15، لاڑکانہ 7، حیدرآباد 5 ،سُجاول 4 ، گھوٹکی 3، سانگھڑ 2، میرپورخاص، مٹیاری اور دادو میں ایک ایک کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔