برطانیہ میں کورونا سے پاکستانیوں کی اموات دیگر قوموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ

Pakistanis in UK

Pakistanis in UK

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ کی سیاہ فام اور نسلی اقلیتوں کے کورونا سے مرنے کا خطرہ مقامی آبادی کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے یکم مارچ سے 21 اپریل تک انگلینڈ کے اسپتالوں میں فوت ہونے والے مریضوں کےاعداد و شمار نیشنل ہیلتھ سروس سے حاصل کرکے ان کاجائزہ لیا جس میں معلوم ہوکہ عام آبادی کے مقابلے میں سیاہ فام، ایشیائی اور دیگر نسلی اقلیتوں کی اموات اوسطاً دو سے تین گنا زیادہ ہیں۔

تحقیق کے مطابق پاکستانیوں کے لیے کورونا سے موت کا خطرہ 3 اعشاریہ 29 گنا، سیاہ افریقیوں کےلیے 3 اعشاریہ 24 گنا، بنگلا دیشیوں کےلیے 2 اعشاریہ 41 گنا اور بھارتیوں کےلیے یہ خطرہ 1 اعشاریہ 7 گنا زیادہ ہے۔

دفتر برائے قومی شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ کے انتہائی پسماندہ علاقوں میں کورونا سے اموات کی شرح زیادہ اچھی جگہوں کی نسبت 118 فیصد زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ دنیا میں ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر اور یورپ میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا کے باعث اب تک 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور دو لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔