اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ڈاکٹر رضوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
ڈاکٹر رضوان کنڈی پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں فرائض انجام دے رہے تھے تاہم کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد انہوں نے خود کو ڈاکٹر ہاسٹل میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔
ڈاکٹر رضوان کنڈی کا کہنا ہے کہ حوصلہ بلند ہے اور جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ انسانیت کی خدمت کے لیے نکلوں گا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز اور طبی عملہ فرنٹ لائن سپاہی کے فرائض انجام دے رہا ہے اور اس محاذ پر اب تک ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کئی افراد جام شہادت نوش بھی کر چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ 221 ہلاکتیں بھی خیبر پختونخوا میں ریکارڈ ہو چکی ہیں۔