اسلام آباد : دیگر مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ”یوم یتامیٰ“سماجی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پاکستان میں یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم اداروں پر مشتمل آرفن کئیر فورم کے تحت ملک بھر میں یوم یتامیٰ کی مناسبت سے ملک بھر میں کانفرنسزاور یتیم بچوں کے لئے افطار ڈنرز سمیت دیگر تقریبات کا انعقادکیا گیا۔اس حوالے سے چیئرمین پاکستان آرفن ز کیئر فورم و صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد یتیم بچوں کی فلاح و بہبود اور کفالت کی اہمیت اوربحیثیت قوم ہماری ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔پاکستان آرفن ز کیئر فورم کا مشن ہے کہ وطن عزیز میں کوئی بھی یتیم بے سہارا نہ رہے۔
یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 42لاکھ سے زائد یتیم بچے ہیں۔ یہ بچے ملک و قوم کا سرمایہ اور ہماری ذمہ داری ہیں۔ ان کی تعلیم و تربیت اوردیگر ضروریات کا خیال رکھنا ہمارامذہبی اور قومی فریضہ ہے۔پاکستان آرفن کیئر فورم کے تحت ہر سال اس دن کی مناسبت سے پاکستان بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہیلیکن اس سال کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظرمحدودپیمانے پر تقریبات کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر یتیم بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور مہم چلائی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم”او آئی سی کے تحت ہر سال 15رمضان المبارک کو یتیم بچوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔پاکستان میں ”پاکستان آرفن کئیر فورم“ نے پبلک فورمز پر اس دن کو منانے کا کاآغاز کردیا، اس کے ساتھ ساتھ حکومت سے بھی درخواست کی کہ وہ اوآئی سی کی پیروی کرتے ہوئے 15رمضان کو یتیموں کا عالمی دن قرار دے۔پاکستان آرفن کیئر فورم کی انہی کاوشوں کے نتیجے میں 20 مئی2016 ء کو سینٹ نے جبکہ 29مئی2018کو قومی اسمبلی نے متفقہ قرار داد کے ذریعے اس دن کو قومی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔