اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے بھارتی آرمی چیف منوج مکنڈ نراوینے کے حالیہ الزامات اوردھکمیوں کو مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ان کے بیانات مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی مقامی مزاحمت پر بھارتی ظلم وبربریت کا نیتجہ ہے۔ حق خودارادیت کے لیے قانونی جدوجہد کو دہشت گردی قراردینے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گی
عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے امن واستحکام کے لیے عالمی برادری بھارت کو ذمہ دارانہ طریقے پر چلنے کے لیے کہے۔