حکومت نے یکم مئی سے 8 مئی تک 85 ارب روپے قرض لیا: اسٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے یکم مئی سے 8 مئی 2020 تک بجٹ سپورٹ کی مد میں 85 ارب روپے قرض لیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے بجٹ سپورٹ کی مد میں اسٹیٹ بینک سے 64 ارب روپے اور کمرشل بینکوں سے 23 ارب روپے قرض لیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 8 مئی تک کمرشل بینکوں سے 1761 ارب روپے قرض لیا گیا۔