ایک ہی روز میں کورونا کے 99 ہزار سے زائد کیسز، دنیا میں مریضوں کی تعداد 50 لاکھ سے زائد

Corona Cases World

Corona Cases World

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں ایک ہی روز کے دوران کورونا کے مزید 99 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہو گئی۔

دنیا میں عالمی وبا سے اب کت 3 لاکھ 29 ہزار 731 افراد کورونا کے باعث جان سے جا چکے ہیں جس میں سے سب سے زیادہ 94 ہزار 900 سے زائد ہلاکتیں امریکا میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

امریکا میں اب تک کورونا کے باعث 15 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ روس 3 لاکھ 8 ہزار مریضوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

برازیل میں ایک ہی روز میں مزید 21 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جس کے بعد لاطینی امریکی ملک 2 لاکھ 93 ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد بھی 18 ہزار 894 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ مزید 132 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 438 ہو گئی ہے۔

اسپین، اٹلی اور جرمنی میں صورت حال بہ دستور بہتری کی جانب گامزن ہے جب کہ سعودی عرب میں مریضوں کی تعداد ساڑھے 62 ہزار ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد ساڑھے 35 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ اٹلی میں 32 ہزار 330، اسپین میں 27 ہزار 888 اور فرانس میں 28 ہزار 132 افراد اب تک لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک 50 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 3 لاکھ 29 ہزار 732 ہلاک جب کہ 20 لاکھ 24 ہزار 231 صحت یاب ہو چکے ہیں۔