عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراق کے ضلع دیالی میں مشتعل عوام نے “عالمی یوم القدس” کے موقعے پر جگہ جگہ لگائے گئے ایرانی لیڈر آیت اللہ خمینی کے پوسٹر اتار پھینکے۔
خیال رہے کہ ایران میں ولایت فقیہ کے بانی آیت اللہ علی خمینی نے1979ء میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ماہ صیام کے جمعۃ الوداع کو “یوم القدس” منانے کا اعلان کیا تھا۔
رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عراق کے ضلع دیالی میں ایرانی حمایت یافتہ تنظیموں کی طرف سے یوم القدس کے حوالے سےشاہرائوں کے اطراف میں جگہ جگہ خمینی کے تصویری پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیالی میں مشتعل ھجوم نے سڑکوں کے اطراف میں لگائی گئی خمینی کی تصاویر اور پوسٹر پھاڑک پھینکے۔ ویڈیوز میں شہریوں کو خمینی کے خلاف اور ایران مردہ باد کے نعرے لگاتے بھی سنا گیا۔