چاقو گھونپنے کا الزام، اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی

Israeli Soldiers

Israeli Soldiers

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے ایک فوجی اہلکار کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی تھی جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے گولی ماری گئی ہے۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزن فیلڈ نے فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ایک فلسطینی نوجوان نے پولیس افسر کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کی کوشش کی جس پراسے گولی ماری گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی فلسطینی نوجوان مشرقی بیت المقدس سے تعلق رکھتا ہے۔ اسے شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جبل المکبر قصبے کے قریب ارمون ھاناٹیزیو کالونی میں پیش آیا۔ زخمی فلسطینی کی عمر تیس سال کے درمیان ہے۔ اسے القدس کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید اور زخمی کرنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔