سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں ریلوے کمپنی “SAR” نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار 31 مئی سے اپنی سروس دوبارہ آغاز کر رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق صارفین بدھ 27 مئی کی شام سے صرف کمپنی کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے اپنے سفر کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ کرا ستے ہیں۔
اس سے قبل سعودی سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے اتوار 31 مئی سے اندرون ملک پروازوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ مملکت میں صحت کے شعبے سے متعلق اداروں کی جانب سے بعض اہم سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کی سفارش کی روشنی میں کیا گیا۔ یہ اجازت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کی پابندی کے ساتھ دی گئی ہے۔