اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی فاصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔
پی ٹی آئی ایم پی اے کی جانب سے 2 روز قبل بلدیہ ٹاؤن میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بلدیہ ٹاؤن کے کارکنان، پارٹی رہنماؤں اورعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نےعید ملن پارٹی میں سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑا دیں جب کہ پارٹی میں شریک زیادہ تر کارکنان اور رہنماؤں نے ماسک کا استعمال بھی نہیں کیا تھا۔
عید ملن پارٹی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی جانب سے دی گئی تھی جس میں اراکین اسمبلی حلیم عادل شیخ، عطاء اللہ ایڈووکیٹ، سعید آفریدی اور رابستان خان سمیت دیگر نے شرکت کی تھی۔