الشماغ اور نقاب کرونا کی وبا میں ماسک کا متبادل ہو سکتا ہے: سعودی وزارت صحت

Niqab

Niqab

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے وضاحات کی گئی ہے کہ سر ڈھانپے کے لیے استعمال ہونے والا رومال جسے کوفیہ اور الشماغ بھی کہا جاتا ہے کرونا کی وبا میں ماسک کا متبادل ہوسکتا ہے۔ اسی طرح خواتین نقاب کو ماسک کا متبادل بنا سکتی ہیں تاہم دونوں صورتوں میں بہتر ہے کہ طبی ماسک کا استعمال کیا جائے تاکہ وبا کے اثرانداز ہونے کے کم سے کم خطرات ہوں۔

ا سعودی عرب کی ہیلتھ سینٹر 937 کی ویب سائٹ کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر ایک سائل کے استفسار پر محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ شماغ اور نقاب کو ماسک کے متبادل کے طورپر استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم اس کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ نقاب اور شماغ چہرے اور ناک کو مکمل طورپر ڈھانپ لے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ کرونا پروٹوکول کے تحت وبا پرقابو پانے کے لیے وضع کردہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ، ماسک نہ پہننے، سماجی فاصلوں کا خیال نہ رکھنے اور اپنا ٹمپریچر چیک نہ کرانے والے افراد کو ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔