ماسک نہ پہننے پر سعودی عرب میں ایک ہزار ریال جرمانہ

Mask

Mask

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ملک میں جاری کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے نئے اور سخت حفاظتی انتطامات کےلیے نئے کرونا پروٹوکول کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ نئے ضابطہ اخلاق کے تحت پبلک مقامات میں چہرے پر ماسک کو لازمی قرار دیا ہے اور ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

اسی طرح سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ پبلک مقامات پر سماجی دوری کو یقینی بنائیں اور اپنا بخار چیک کرائیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1618کیس سامنے آئے ہیں جب کہ مملکت میں اٹھارہ سو ستر مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔