فلوائیڈ قتل کیس میں تین امریکی پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

Floyd Murder Case

Floyd Murder Case

مینسوٹا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں ایک سیاہ فام شہری کے قتل کے واقعے میں ملوث تین امریکی پولیس اہلکاروں کی دوبارہ گرفتاری کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کل بدھ کے روز امریکی ریاست مینسوٹا کے پراسیکیوٹر جنرل کیتھ السن نے جارج فلوائیڈ کیس میں تین امریکی پولیس اہلکاروں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں مسٹر السن نے کہا کہ سیاہ فام شہری فلوائیڈ کے قتل کے حوالے سے ہم ایک مضبوط کیس تیار کررہے ہیں۔ اس حوالے سے سامنے آنے والے نئے الزامات انصاف کےقریب پہنچنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلوائیڈ کے قتل کے واقعے نے ہمیں قصوروار ٹھہرایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم انصاف کے لیے کام کررہے ہیں۔

کل بدھ کو امریکی سینٹ کے رکن ایمی کلوپوچار نے مینا پولیس میں ایک سیاہ فام شہری کے قتل کے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس مطالبے کے ساتھ ساتھ امریکا میں حکام نے تین پولیس اہلکاروں پر فلوائیڈ کو گلے میں پھندا ڈال کرقتل کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں چند روز قبل سیاہ فام شخص کے قتل کے بعد بیشتر ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ حکومت کو احتجاج روکنے کے لیے نیویارک اور ریاستوں میں کرفیو لگانا پڑا ہے۔