امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ جوہری معاہدے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پوتین کا گروپ سات کے اجلاس میں شرکت کی دعوت منطقی امر ہے۔
فاکس نیوز ریڈیو سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنا ہے۔ اگرچہ روسی صدر کا طرز عمل اچھا نہیں مگر گروپ سیون کو پوتین کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر کی گروپ سیون کے اجلاس میں موجودگی بہت سے مسائل کے میں مددگار ہوسکتی ہے۔ سات ممالک برطانیہ، کینیڈا، فرانس ، جرمنی، اٹلی جاپان اورامریکا پر مشتمل گروپ ایک چھوٹا گروپ ہے۔ اس کے ارکان کا اجلاس میں غیر حاضر رہنا اس کی سرگیوں کو متاثر کرسکتا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پوتین کے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنا ہے۔ ہمارے وقت ضائع کرنے کے لیےوقت نہیں ہے۔