پاکپتن (اصل میڈیا ڈیسک) پاکپتن سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
پاکپتن سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میاں نوید علی نے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ ان کی طبیعت گزشتہ چند روز سے خراب تھی اور انہوں نے بخار سمیت دیگر علامات پر کورونا ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت آگیا۔
میاں نوید علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے اور ان کی حالت اب بہتر ہے۔
لیگی ایم پی اے نے صحت یابی کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔