لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نسلی تعصب پر مبنی نام سے پکارے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ڈیرن سیمی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل میں سن رائزر حیدرآباد کیلئے کھیلتا تھا تو مجھے اور سری لنکا کے کھلاڑی تھیسارا پریرا کو ’کالو‘ کہا جاتا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے لگتا تھا ’کالو‘ کا مطلب طاقتور گھوڑا ہوتاہے لیکن اب اس کے اصل معنی معلوم ہوئے جس پر غصہ ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیرن سیمی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور کرکٹ بورڈز سے امریکا میں نسلی تعصب کے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی ریاست َمنی سوٹا میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں ہلاکت ہوگئی تھی، واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے امریکا میں شدید احتجاج کیا جاری ہے۔