کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس فار لائف کے زیر اہتمام سندھ والمپکس ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ملک کا پہلا آن لائن باسکٹ بال کوچنگ کورس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے قومی باسکٹ بال کوچ ملک ریاض نے کہاکہ نظم و ضبط پریکتس کھلاڑیوں کی کامیابی کی کنجی ہیں اس پہلے آن لائن کورس میں ملک بھر سے 450کھلاڑی و کوچز آن لائن حصہ لے رہے ہیں ملک ریاض نے آن لائن کورس کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نوجوانوں تک مجھے اپنا تجربہ پہنچانے کا موقع فراہم کیا اس موقع پر انہوں نے آن لائن شریک کورس کے شرکاء کو باسکٹ بال کوچنگ ٹپس کے حوالے سے اپنے تربات شیئر کئے اور COVID-19لاک ڈائون کے دوران فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنے کے طریقے بتائے ملک ریاض نے شرکاء کورس سے گفتگو میں اپنے بارے میں بتا کہ میں کراچی میں YMCAاور آرام باغ پر کھیلا کرتا تھا کراچی سے میری بہت سے یادیں وابستہ ہیں۔
کراچی میرا دل ہے انہوںنے وعدہ کیا کہ وہ کوچنگ کے حوالے سے سندھ کا دورہ کرینگے ،ملک ریاض نے کہاکہ نظم و ضبط کھلاڑیوں کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے کسی بھی کھیل میں کامیابی کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پریکٹس کرنا ہوگی ملک ریاض نے کوچز پر زور دیا کہ وہ کھیل کے اصلوں خصوصاً نوجوانوں کے نظم و ضبط پر توجہ دیں ،انہوںنے بتا یا کہ پاکستان باسکٹ بال نے ابتدائی دنوں میں سنہری دور دیکھا ہے اور مردوں کی ٹیم نے ایران اور بھارت سمیت ٹاپ ٹیموں کو ٹف ٹائم دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ خواتین باسکٹ بال متعارف کرانے کے لئے PBFاور صوبائی ایسوسی ایشنز کام کررہی ہیں FIBAنے بھی پاکستان کو جلد ہی ایک خاتون ٹیم تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔قومی باسکٹ بال کوچ ملک ریاض نے آن لائن کورس کے یاد گاری سیشن میں دعوت پر پاکستان باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،ایسوسی ایٹ سیکریٹری پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن محمد یعقوب قادری ،اسپورٹس فار لائف کے CEOشہزاد قاضی کا شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ آن لائن کورس ملک میں باسکٹ بال کھیل کی ترقی کی نئی شروعات ہوگی۔