ترکی: جانی نقصان اور نئے مریضوں کی تعداد میں مستقل کمی
Posted on June 8, 2020 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Turkey Patients
ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد نہایت استقامت کے ساتھ جاری ہے۔
جانی نقصان اور نئے مریضوں کی تعداد میں مستقل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 کے اضافے سے ملک میں اموات کی کُل تعداد 4 ہزار 692 ہو گئی ہے۔
اسی دورانیے میں 35 ہزار 335 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 914 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔
ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے مزید 2 ہزار 647 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 696 تک پہنچ گئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com