ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 3 ہلاکتیں، 350 نئے کیسز رپورٹ

Coronavirus - Pakistan

Coronavirus – Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2067 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 103671 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 715 اور سندھ میں 650 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 575 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 54 ، اسلام آباد 52، گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز پیر اب تک ملک بھر سے کورونا کے 350 کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جو اسلام آباد سے سامنے آئی ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 350 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 5329 جب کہ 52 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 843 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ
اتوار کو سندھ میں کورونا سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 650 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1744 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 38108 تک جا پہنچی ہے

انھوں نے بتایا کہ صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 776 ہو گئی ہے۔

پنجاب
اتوار کو پنجاب میں مہلک وائرس کے باعث مزید 32 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 715 ہوگئی۔

پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1813 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 38903 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8109 ہے۔

خیبرپختونخوا
اتوار کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 14 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 575 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 7، باجوڑ میں 2 جبکہ نوشہرہ، مردان، لوئر دیر، مالاکنڈ اور کوہاٹ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 486 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ میضوں کی تعداد 13487 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 3542 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان
اتوار کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 295 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 6516 ہوگئی جب کہ اب تک صوبے میں 54 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2313 ہے۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے بھی اتوار کو مہلک وائرس کے 35 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 932 ہو گئی ہے جب کہ 13 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت میں اب تک 577 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں بھی اتوار کو کورونا کے مزید 65 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 396 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 195 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔