فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی خبر رساں ادارے نے کرونا وبا کے حوالے سے سرکاری سطح پر جمع کردہ اعداد شمار پرمبنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 427،495 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اس وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک دنیا کے 196 ممالک اور خطوں میں 77 لاکھ 11 ہزار 490 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں اور متاثرین کی یہ تعداد سرکاری سطح پر جاری کردہ ہے تاہم یہ حتمی نہیں۔ متاثرین میں تقریبا نصف تعداد جو کہ 34 لاکھ 58 ہزار 300 بتائی جاتی ہے صحت یاب ہوئی ہے۔
قبل ازیں جمعہ کے روز دنیا بھر میں 4،523 نئی اموات اور 136،525 اضافی متاثرین سامنے آئے۔ نئی اموات کی سب سے بڑی تعداد والے ممالک امریکا میں994 ،برازیل 909 اور میکسیکو 504 پہلے نمبر پر رہے۔
فروری کے اوائل میں امریکا نے کوویڈ 19 کرونا وائرس کے متاثرہ پہلے مریض کی موت کی تصدیق کی۔ اس کے بعد امریکا میں کرونا متاثرین کی 2،061،315 تک جا پہنچی ہے جب کہ 115،059 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کم از کم 547،386 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
امریکا کے بعد اس موذی مرض سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک برازیل دوسرے نمبر پرآگیا ہے جہاں اب تک 828،810 متاثرہوچکے ہیں جب کہ برازیل میں کرونا کے نتیجے میں 41،828 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے بعد برطانیہ میں 294،375 مریض 41،662 ہلاک ، اٹلی میں 236،651 مریض 34،301 اموات ،فرانس میں 193،616 متاثرین اور 29،398 اموات ہوچکی ہیں۔
بیلجیم وہ ملک ہے جہاں آبادی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ بیلجیم میں ایک لاکھ افراد میں افراد میں اوسطا 83 اموات ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں فی لاکھ 61 اموات ، اسپین 58 ،اٹلی میں57 اور سویڈن 48 اموات ہوئی ہیں۔