اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی گئی جس سے 13 سالہ بچی شہید ہو گئی۔
ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں مینسر گاؤں کی 13 سالہ اقراء شبیر شہید ہو گئی جب کہ ا قراء کی والدہ اور 12 سال کا بھائی شدید زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا گیا ۔