اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) امارات ائیرلائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق امارات ائیرلائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں 10 روز کے لیے معطل کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف کراچی سے آخری پرواز ای کے 607 دبئی کے لیے روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کم مسافروں کے باعث اخراجات پورے نہیں ہو رہے لہٰذا 3 جولائی کے بعد دوبارہ جائزہ لے کر پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے پر غور ہوگا۔