امریکا نے چینی عہدیداروں کو ویزوں کے اجرا پر پابندی عاید کر دی

Mike Pompeo

Mike Pompeo

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) واشنگٹن نے ہانگ کانگ کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی وجہ سے متعدد چینی عہدیداروں کے ویزوں پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا چین کی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ موجودہ اور سابق عہدیداروں اور ہانگ کانگ کو اس کی آزادی سے محروم رکھنے کے ذمہ داروں کے ویزوں پر پابندیاں عائد کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے بیان میں پابندیوں کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے والوں کے ناموں کا تذکرہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تعلقات کئی مہینوں سے خراب چلے آ رہے ہیں۔ خرابی کی شروعات کرونا وائرس سے ہوئی ہے، جس نے دنیا کے تقریبات تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تائیوان سے ہانگ کانگ تک ہر طرف اس وبا نے معاشی تباہی پھیلائی۔

ایک ماہ قبل وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے اعلان کیا تھا کہ اگر بیجنگ نے ہانگ کانگ میں متنازعہ “قومی سلامتی” کے قانون پر عمل درآمد کیا تو وہ چین پر پابندیاں عائد کرے گے۔