ترکی میں کورونا: اموات کی مجموعی تعداد 5131 ہو گئی
Posted on July 1, 2020 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Turkey – Corona
ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔
حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد کے جانی نقصان سے اموات کی کُل تعداد 5 ہزار 131 ہو گئی ہے۔
اسی دورانیے میں 50ہزار 492 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 293 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔
حالیہ 24 گھنٹوں میں ہسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے 1 ہزار 302 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 111 تک پہنچ گئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com