کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر اہتمام شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی اسپورٹس کمپلیکس ضلع کورنگی میں کلر بیلٹ ٹیسٹ و ایوارڈ سرمنی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی میں سندھ اربن گریجویٹ فورم کی ڈاکٹر نگہت فاطمہ، محترمہ مہوش کلام، آئرن مین اسپورٹس اکیڈمی کے دلشاد خان یوسفزئی، ڈیوکون کے یار محمد جمالی، شوٹنگ بال کے اعجاز احمد قریشی شامل تھے جبکہ آئرن فسٹ گوجوریو کے پاکستان چیف شیہان نثار احمد بابر اور گوجوریو کراٹے کھن شو کان کے پاکستان چیف شیہان جاوید علی بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔ شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے صدر و چیف ماسٹر شیہان شہزاد احمد نے اکیڈمی کے گرلز وبوائز کراٹیکاز کے ٹیسٹ لئے، انکی معاونت چیف انسٹرکٹر سینسی ناصر احمد، سینئر انسٹرکٹر سینسی یاسین احمد اور انسٹرکٹر سیمپائی نعمان احمد نے کی۔
فائنل رزلٹ کے مطابق محمد وائز صدیقی اور محمد راحم صدیقی نے بالترتیب 77 اور 73 نمبرز کے ساتھ بلیک اسٹرپ برائون بیلٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد ارشاد نے دوسری پوزیشن کے ساتھ برائون بیلٹ، برھان الدین، ارحم خان اور انشال حسین نے دوسری پوزیشن کے ساتھ بلو بیلٹ جبکہ ارزم خان اور شاہ میر حسین نے تیسری پوزیشن کے ساتھ بلو بیلٹ حاصل کی۔استشنی ڈینئیل نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برائون اسٹرپ بلو بیلٹ جبکہ فواز خاناور وجاہت نے تیسری پوزیشن کے ساتھ بالترتیب یلو اسٹرپ بیلٹ اور یلو بیلٹ حاصل کی۔ حنین خان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ گرین بیلٹ جبکہ شاہ فہد اور سید مدثر علی نے تیسری پوزیشن کے ساتھ گرین بیلٹ حاصل کی۔ جیف ماسٹر شیہان شہزاد احمد نے کامیاب کھلاڑیوں کو بیلٹ باندھے جبکہ مہمانان گرامی ڈاکٹر نگہت فاطمہ، مہوش کلیم، دلشاد خان یوسفزئی، اعجاز قریشی اور یار محمد جمالی نے کھلاڑیوں کو سرٹیفکٹ، مارک شیٹ اور ٹرافیاں ایوارڈ کیں۔