کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی کا نفاذ ،افسران و عملے کی چھٹیان منسوخ ،،متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت تمام دستیاب مشنری افرادی قوت آن روڈ ،نئی ڈی واٹرنگ پمپ کی خریداری اور دوران برسات بلدیاتی انتظامات کی بروقت انجام دہی کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رنیئر رضا نے کہاکہ تمام محکمے ترتیب دیئے گئے رین ایمرجنسی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا ئیں گے ،زمین پر پڑنے والے بارش کے پہلے قطرے کے بعد بلدیہ کورنگی کے تحت رین ایمرجنسی کا نفاذ ہوجائیگا۔
ان خیالات کا اظہارانہوںنے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے تحت رین ایمرجنسی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوںنے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے لئے نئے خریدے گئے ڈی واٹرنگ پمپ کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر چیئر مین کچی آبادی KMCسعد بن جیلان ،بلدیہ کورنگی کے پارلیمانی لیڈر ارشد خان ،فوکل پرسن ملیرماڈل زون سفیر حسین بھی موجود تھے ،چیئر مین سید نیئر رضا نے متعلقہ محکموں کی جانب سے رین ایمرجنسی انتطامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،چیئرمین سید نیئر رضانے تمام متعلقہ محکموں کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ برساتی صورتحال میں عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح پونی چاہیئے تمام دستیاب وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے اور عوام کو سہولتیں پہنچائی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلعی حدود میں بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں برساتی نالوں کی صفائی کا کا م اختتامی مراحل میں ہے مگر دوران برسات بھی نالوں کی صفائی کا عمل جاری رکھا جائیگا انہوںنے کہاکہ برساتی سورتحال میں کسی بھی ناگہانی آفات سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے ہنگامی ریلیف پروگرام ترتیب دیا گیا جس کے تحت طبی امداد و ریلیف سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائیگا جبکہ دوران برسات عوام کو بلدیاتی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں کنٹرول روم /شکایتی مراکز بھی قائم کیا جائیگا جو کہ دوران برسات 24گھنٹے فعال رہیگا۔