ُلاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق چیئرمین رانا عبدالغفار نے کہا کہ حکو مت نے عوام کی زندگیاں دوبھر کر دی ہیں روزبروز بڑھتی مہنگائی سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں عوام کے مسا ئل کو ان کے دروازے پر حل کیا اور عوام خوشحا ل زند گی بسر کر رہے تھی لیکن مو جو دہ حکو مت نے تبد یلی کا خواب دکھا کا عوام کو خودکشیو ں پر مجبو ر کر دیا ہے۔جج ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ میاں محمدنوازشریف کوسزادیتے وقت جج نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے۔
ملک کے تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی گئی اللہ تعالیٰ نے ملک کی مخلصانہ خدمت کرنیوالے نواز شریف کی بے گناہی کوایک بارپھرثابت کر دیاہے، سچائی سامنے آنے پر انصاف کا تقاضا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سزا کو ختم کیا جائے۔جج ارشدملک کیخلاف فیصلہ دراصل نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے، عدلیہ کے وقار اور انصاف کا تقاضہ ہے کہ داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی برطرف کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے۔ اس فیصلے نے نواز شریف پر ہی نہیںبلکہ عدل وانصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا داغ دھویا ہے۔سات محترم جج صاحبان نے جج کی برطرفی کے ذریعے واضح کر دیا کہ نوازشریف کو کس طرح سزائیں دی گئیں۔ الزام لگانے والے ہارگئے نواز شریف کا صبر جیت گیا، ان کی استقامت جبر پر بھاری رہی۔